سیاسی لیڈر کو سائیڈ لائن کرنے کے حق میں نہیں ، مریم اورنگزیب

488

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کسی سیاسی لیڈر کو سائیڈ لائن کرنے کے حق میں نہیں لیکن سیاسی لیڈر اور مجرم میں فرق سمجھنا لازمی ہے۔

ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہم بند کمروں میں ایکسٹینشن دینے والے لوگ نہیں، جنرل ریٹائرڈ فیض ہو یا کوئی اور، جو بھی اس مشن میں رہا ہے اس کو سزا ملنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جن کے بارے میں وہ کہہ رہا ہے جیل میں ریپ ہوئے وہ کہہ رہی ہیں ایساکچھ نہیں ہوا، جب اس کی ہرسازش ناکام ہوگئی توکہہ رہا ہے پاکستان کی فوجی امداد بندکردیں اور پابندیاں لگادیں،وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کسی سیاسی لیڈر کو سائیڈ لائن کرنے کے حق میں نہیں لیکن سیاسی لیڈر اور مجرم میں فرق سمجھنا لازمی ہے۔