بہاولپور کے نواب بہاول خان عباسی نے بھی پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا

352

بہاولپور:کے نواب بہاول خان عباسی نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ 

ایک بیان میں نواب بہاول خان عباسی نے کہا کہ 1947 میں قیام پاکستان کے وقت میرے پردادا نواب صادق محمد خان عباسی پنجم نے اپنی ریاست اور فوج کو پاکستان میں ضم کردیا تھا۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے استحکام کی خاطر میرے پردادا نے ریاست بہاولپور کے خزانے کھول دیئے، میں اپنے خاندان کی قربانیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے 9 مئی کے واقعات کی پر زور مذمت کرتا ہوں۔ 

نواب بہال خان عباسی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں، مستقبل کا فیصلہ دوستوں سے مشاورت کے بعد کروں گا۔ 

واضح رہے کہ بہاول خان عباسی نے 2018 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 174 سے بحیثیت امیدوار حصہ لیا تھا تاہم انہیں پی ٹی آئی کے امیدوار سمیع الحسن گیلانی سے شکست ہوئی تھی۔