کراچی: 5 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی 37 ہزار سے زائد وارداتیں

1320

کراچی: شہرقائد میں گزشتہ 5 ماہ کے دوران  مجموعی طور پراسٹریٹ کرائمزکی 37ہزار16وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔

گزشتہ 5 ماہ کے دوران 24ہزار161موٹرسائیکلیں،919 گاڑیاں چوری واسلحہ کے زورپرچھینی گئیں جب کہ 11 ہزار936 شہریوں کوان کے قیمتی موبائل فونز سے محروم کردیاگیا۔مئی میں کے مہینےمیں مجموعی طورپراسٹریٹ کرائمزکی7ہزار843 وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔

روشنیوں کے شہر کراچی میں ہرگرزتے دن کے ساتھ اسٹریٹ کرائمزکی وارداتوں میں اضافہ ہوتاجارہا ہے۔ سیٹیزن پولیس لائژن کمیٹی ( سی پی ایل سی ) نے مئی کے مہینے میں پیش آنے والے جرائم کے اعداد و شمارجاری کردیے، جس کے مطابق گزشتہ ماہ شہریوں سے 5ہزار210 موٹرسائیکلیں اسلحہ کے زورپرچھینی اورچوری کی گئیں۔رواں سال سب سے زیادہ موٹرسائیکلیں مئی ہی کے مہینے میں چھینی و چوری کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق مئی میں 2ہزار472 شہریوں کوان کے قیمتی موبائل فون سے محروم کردیا گیا۔ مئی میں167 گاڑیاں چوری اورچھینی بھی گئیں۔ مئی میں بھتہ خوری کے3 واقعات رپورٹ ہوئے۔

سی پی ایل سی رپورٹ کے مطابق مئی کے مہینے میں شہرمیں قتل وغارت گری کے واقعات میں69 افراد ہلاک ہوئے۔

گزشتہ 5کے دوران شہرمیں اسٹریٹ کرائمز کی 37ہزار16 وارداتیں رپورٹ ہوچکی ہیں۔ 24ہزار161 موٹر سائیکلیں ،919 گاڑیاں چوری و اسلحہ کے زور پرچھینی گئیں جب کہ 11 ہزار936 شہریوں کوان کے قیمتی موبائل فون سے محروم کردیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ 5 ماہ کے دوران اغوا برائے تاوان کی 2 ،بھتہ خوری کی8 واقعات اورایک بینک ڈکیتی کی واردات رپورٹ ہوئی ہیں۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ شہر میں مجموعی طور پرقتل غارت گری کے واقعات میں 255  افراد ہلاک ہوئے ہیں۔