ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے مالی فراڈ میں ملوث ملزم گرفتارکرلیا

326

راولپنڈی:ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے مالی فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ملزم نے جعلی سازی کے لئے متعدد واٹس ایپ اکانٹ بنا رکھے تھے۔

 ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم عاطف حمید سوشل میڈیا پر ڈالرزکی فروخت کے اشتہارات لگاتا تھا۔ڈیجیٹل لٹیرے نے متاثرہ شہری سے اٹھارہ سو امریکی ڈالر کی فروخت کے لئے پیسے ہتھیائے۔

 ملزم نے پانچ لاکھ روپے بینک اکانٹ کے ذریعے ٹرانسفر کروائے اور فرار ہو گیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے ملزم عاطف حمید کو راولپنڈی سے گرفتار کرکے اس کے قبضے سے موبائل فون اور دیگر چیزیں برآمد کر لی گئیں۔