بغداد:دورہ عراق پر موجود وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عراقی وزیر خارجہ فواد حسین سے ملاقات کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ترجمان وزارت خارجہ کے آفیشل اکانٹ سے جاری پیغام کے مطابق ملاقات میں دنوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے وفود کی سربراہی کی۔
https://twitter.com/ForeignOfficePk/status/1665642916889391105?s=20
دونوں وزرائے خارجہ نے تعاون کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا جبکہ قریبی اور خوشگوار تعلقات پر بھی اتفاق کیا گیا۔