سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف درخواست کی آئندہ سماعت 8 جون کو مقرر

509

 اسلام آباد:سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف درخواستوں پر عدالت عظمی نے گزشتہ سماعت کا حکم نامہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل نے نئے قانون کے بعد ہدایات لینے کیلئے وقت مانگا ہے۔

 سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف درخواستوں پر عدالت عظمی نے گزشتہ سماعت کا حکم نامہ جاری کردیا، جس کے مطابق آئندہ سماعت 8 جون کو ہوگی۔

 حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عدالتی کارروائی کے آغاز پر اٹارنی جنرل نے نئے قانون کا ذکر کیا، اٹارنی جنرل نے نئے قانون کے بعد ہدایات لینے کیلئے وقت مانگا۔ 

سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ اٹارنی جنرل کی استدعا پر کیس کی سماعت ملتوی کی جاتی ہے۔