وزیراعظم کی ترکیہ میں مختلف ممالک کے قائدین سے ملاقات

373

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ میں صدر رجب طیب اردگان کی حلف برداری کے موقع پر مختلف ممالک کے قائدین سے ملاقات کی ہے۔ 

وزیراعظم نے ترکیہ کیسابق نائب وزیراعظم اورایم ایچ پی پارٹی کے چیئرمین دیولت مہچیلی سے ملاقات کی ، انہوں نے صدراردگان کے ہمراہ انتخابات میں بھرپور کامیابی پرمبارکباد پیش کی۔ 

وزیراعظم شہبازشریف سے جمہوریہ کوسووکی کی صدروجوسہ عثمانی سادیرو نے بھی ملاقات کی ہے ، دونوں رہنماوں نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون کی خواہش کا اظہارکیا۔ 

اس موقع پر وزیراعظم کی ایران کے اول نائب صدر محمد مخبر سے ملاقات ہوئی، وزیراعظم نے بلوچستان اورسیتان سرحد مارکیٹ کے قیام اور ایرانی صدر سے حالیہ ملاقات کاحوالہ دیا۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان بارٹر ٹریڈ خوش آئند پیشرفت ہے، سرحدی مارکیٹ سیدونوں ممالک کے عوام کوفائدہ ہوگا۔ 

علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف کی بھی ملاقات ہوئی، ملاقات میں خطے میں روابط کے فروغ اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف دو روزہ دورے پر ترکیہ میں موجود ہیں ، جہاں انہوں نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی ہے۔