تحریک انصاف کے مزید 3 رہنماوں نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا

415

ملتان:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ئوں کی جانب سے پارٹی کو چھوڑنے کا سلسلہ جاری ہے، جنوبی پنجاب سے پیرغلام محی الدین چشتی اورعروج ممتازکاپارٹی چھوڑنیکااعلان کیا ہے ، جبکہ سابق ایم پی اے واصف مظہرراں نے9 مئی کے واقعات کی مذمت کی ہے۔

بوریوالا سے سابق صوبائی وزیرپیرغلام محی الدین چشتی کاپی ٹی آئی سیلاتعلقی کااعلان کرتے ہوئے کہا میراکچھ دوستوں کی وجہ سیپی ٹی آئی سیتعلق تھا،اب نہیں رہا۔

ملتان سے پی ٹی آئی ڈپٹی جنرل سیکریٹری عروج ممتازنیپارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا اورکہا کہ میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں۔ سابق رکن صوبائی اسمبلی واصف مظہرنے بھی سیاست سے علیحدگی کا اعلان کیا ۔اور کہا حساس تنصیبات پرحملوں کی مذمت کرتا ہوں ،سیاست میں انتشاراور جلاو گھیراو کوشامل کردیا گیا ہے ۔

ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے پی پی 218 سے سابق ممبر صوبائی اسمبلی واصف مظہر راں نے کہا نو مئی کو شرپسند عناصر نے قومی تنصیبات پر حملہ کیا، پاک افواج اوراداروں پرحملوں اورتنقید کی پرزورمذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا سیاست میں انتشار جلاو گھیراو اور مارکٹائی کو شامل کر دیا گیا، ہمارے علاقے میں رکھ رکھاو کی سیاست ہوتی ہے، میں نے بھی محبت اور رواداری کی سیاست کو فروغ دیا۔ سابق ممبر صوبائی اسمبلی واصف مظہر راں نے مزید کہا میں فی حلال پنجاب کی سیاست سے بریک لے رہا ہوں۔