لاہور: ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کے دوران فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 6جون کو جواب طلب کر لیا۔
لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس چودھری عبدالعزیز نے شاہ محمود قریشی کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی، سماعت کے دوران شاہ محمود قریشی کے وکیل بیرسٹر تیمور ملک عدالت میں پیش ہوئے،عدالتِ نے آئی جی پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب، سی پی او راولپنڈی، آر پی او اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو نوٹسز جاری کر دیئے۔
دوران سماعت وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ شاہ محمود قریشی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اجازت دے دی جائے جس پر عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو شاہ محمود قریشی سے وکیل کو ملاقات کی اجازت دینے کی ہدایت کر دی،بعدازاں لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے سماعت منگل 6جون تک ملتوی کر دی۔