عمران خان کے ساتھ آرمی ایکٹ کے تحت نمٹا جائے، سردار تنویر الیاس

231

لاہور: سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ آرمی ایکٹ کے تحت نمٹا جائے، 9 مئی کے واقعات افسوس ناک ہیں، ان کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ عمران خان کی پالیسیوں سے کئی بار اختلاف کیا، عمران نے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی، اس نے نوجوانوں سے جھوٹے وعدے کیے، ہر مشکل وقت میں فوج عوام کے ساتھ کھڑی رہتی ہے، فوج ملک کی سلامتی کی ضامن ہے۔

سردار تنویر الیاس نے کہا کہ عمران خان جیسے کئی نالائق، جھوٹے خان پاکستان کی غیرت پر قربان کرنے ہوں گے۔