بیجنگ:چین کی قومی مقننہ قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی نے اپنا 2023 کا قانون سازی منصوبہ جاری کردیا ہیں جس میں پہلے مطالعہ کے لئے 18 نئے بلز کی فہرست دی گئی ہے۔منصوبے میں 17 بل بھی شامل ہیں جن کا جائزہ لیا گیا ہے اور رواں سال اس پر مزید غور کیا جائے گا۔
ایک اعلی معیارکی سوشلسٹ مارکیٹ معیشت کی ترقی آگے بڑھانے اور اعلی معیار کی ترقی کے فروغ کے لئے قومی مقننہ کمپنی قانون پر نظر ثانی کرنے اور دیہی اجتماعی معاشی تنظیموں، مالی استحکام، ویلیو ایڈڈ ٹیکس، اور دیگر امور پر قوانین بنانے کے لئے پرعزم ہے۔
منصوبے کے تحت قانون ساز ثقافتی ورثہ تحفظ، قومی دفاع و حب الوطنی کی تعلیم پر قانون سازی آگے بڑھائیں گے تاکہ ثقافتی اعتماد اور قوت پیدا ہوسکے۔