کراچی: 9مئی کو جلائو گھیرا کے دوران جلائی گئی موٹر سائیکلوں کے مالکان کو سندھ حکومت نے نئی موٹر سائیکلیں دینے کا فیصلہ کر لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی احتجاج کے دوران 9 مئی کو کراچی میں 6 موٹرسائیکلیں جلائی گئی تھیں، سندھ حکومت نے 9 مئی کے واقعے میں جلائی جانے والی موٹرسائیکلوں کے مالکان کو محکمہ داخلہ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔
مشیر قانون مرتضی وہاب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ متاثرہ افراد پولیس رپورٹ، موٹرسائیکل اونر شپ سمیت دیگر دستاویز جمع کرائیں۔