ڈی جی اسپورٹس پنجاب کی قومی ہاکی ٹیم کو جونیئر ایشیا کپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے پر مبارکباد

576
ڈی جی اسپورٹس پنجاب کی قومی ہاکی ٹیم کو جونیئر ایشیا کپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے پر مبارکباد

لاہور: ڈائریکٹرجنرل اسپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل کی جونیئر ایشیا کپ میں پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کی جانب سے جاپان جیسی مضبوط ٹیم کو 3-2سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے پر مبارک باددی ہے ۔

اومان میں کھیلے جانے والے جونیئر ایشیا کپ کے آخری پول میچ میں قومی جونیئر ہاکی ٹیم نے جاپان کی مضبوط ٹیم کو3-2سے شکست دی اور سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ۔

اس پر ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی جونیئر ہاکی ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا خاص طور پر ارباز احمداور عبدالوہاب نے یادگار کھیل کا مظاہرہ کیا ہے امید ہے قومی جونیئر ہاکی ٹیم سیمی فائنل میں اپنی کامیابی کا تسلسل برقرار رکھے گی ۔

یادرہے اومان میں کھیلے جانے والے جونیئر ایشیا ہاکی کپ کا سیمی فائنل 31مئی بروز بدھ کوکھیلا جائے گا