سیاسی اور عسکری قیادت اپنے اپنے حصے کا کام کرے، شاہد خاقان عباسی

288

کراچی:سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سیاسی اور عسکری قیادت اپنے اپنے حصے کا کام کرے، جمہوری قدروں کا احترم کیا جاتا تو حالات یہ نہ ہوتے، کوئی کسی جماعت کو ختم نہیں کررہا، جو جماعت خود کو ختم کرنا چاہتی ہے اس پر کچھ نہیں کہہ سکتا، قرضہ لے کر عوام کو ریلیف دے سکتے ہیں مگر آج کا ریلیف کل کا بوجھ ہوتا ہے ، چیف جسٹس کا کام مشورہ دینا نہیں فیصلے کرنا ہے، سارے جھوٹے مقدمے عدالتوں میں موجود ہیں، کیا سپریم کورٹ کو نظر نہیں آرہا نیب کیا کررہا ہے۔

کراچی کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عدالت نے پٹیشنز کو منظور کرلیا، پہلے دن سے درخواست تھی اور آج بھی ہے کہ اس کیس کو چلایا جائے، نہ نیب آتی ہے نہ گواہ آتے ہیں، یہ نئے چئیرمین نیب کیلئے سوال ہے کہ جعلی کیس کا ازالہ کیسے کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ وہ کیس ہے جس کے شروع ہونے سے پہلے ہی سندھ ہائیکورٹ میں فیصلہ دے دیا گیا تھا، ہم سب کا وقت ضائع ہوگیا مگر ایسا ظاہر کیا گیا جیسے بہت بڑا کیس ہے، جعلی اور جھوٹے کیسز بناتے ہیں اعتراف تو کریں غلطی ہوگئی تھی، بار بار کہتا ہوں کہ اگر نیب کا ادارہ رہے گا تو پاکستان کمزور ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کوئی کسی جماعت کو ختم نہیں کررہا، جو جماعت خود کو ختم کرنا چاہتی ہے اس پر کچھ نہیں کہہ سکتا، قرضہ لے کر عوام کو ریلیف دے سکتے ہیں مگر آج کا ریلیف کل کا بوجھ ہوتا ہے یہ بات سمجھ لینی چاہئے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ سیاسی اور عسکری قیادت اپنے حصے کا کام کرے، چیف جسٹس کا کام مشورہ دینا نہیں فیصلے کرنا ہے، سارے جھوٹے مقدمے عدالتوں میں موجود ہیں، کیا سپریم کورٹ کو نظر نہیں آرہا نیب کیا کررہا ہے، جمہوری قدروں کا احترم کیا جاتا تو حالات یہ نہ ہوتے۔