راولپنڈی:راولپنڈی میں ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144میں 4جون تک توسیع کردی ۔
ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ نے دفعہ 144 میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع بھر میں جلسے جلوس، ریلیوں اور اجتماعات پر مکمل پابندی عائد رہے گی، ضلع بھر میں اسلحہ کے استعمال پر بھی پابندی عائد رہے گی۔
دفعہ 144کا اطلاق، حساس اداروں، پولیس افسران، خواتین اور بچوں پر نہیں ہوگا۔