انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو لاہور پہنچ گئے

485

لاہور :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین گریگ بارکلے اور چیف ایگزیکٹو لاہور پہنچ گئے، آج پی سی بی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

آئی سی سی چیئرمین بارکلے اور ان کے ساتھ چیف ایگزیکٹو جیف آلڈرک دبئی سے علامہ اقبال ائیرپورٹ لاہور پہنچے، جہاں سے انہیں سکیورٹی حصار میں ہوٹل پہنچایا گیا۔

آئی سی سی چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آج قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کریں گے ۔جہاں ان کی پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی اور دوسرے حکام سے ملاقاتیں طے ہیں۔

دوہزار چار بعد آئی سی سی حکام کی لاہور آمد کا مقصد اکتوبر میں بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کی شرکت کو یقینی بنانا ہے۔

دوہزار پچیس میں پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پر بھی بات چیت ہوگی۔ایشیا کپ سمیت دوسرے باہمی دلچسپی کے امورز پر تبادلہ خیال ہوگا۔