ہوسکتا ہے کہ عمران خان دوبارہ گرفتار ہوجائیں، وفاقی وزیر داخلہ

555
stealers

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ  میرااندازہ ہے کہ عمران خان گرفتارہوسکتا ہے، سزا ہوئی تو عمران خان نااہل ہو سکتے ہیں،جیل میں بہت زیادہ سختی تھی، نواز شریف اپنے کیس میں ریویو میں جائیں گے، چیف جسٹس سے درخواست کریں گے وہ اس کیس کو نہ سنیں، لارجر بینچ میں چیف جسٹس بیٹھ اور نہیں بھی بیٹھ سکتے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ہوئے  جناح ہاؤس حملے پر میری سوچ کے مطابق عمران خان کا ملٹری کورٹ میں ٹرائل بنتا ہے، ملٹری انویسٹی گیشن ٹیم نے فیصلہ کرنا ہے، جن لوگوں کو وہاں بھیجا گیا ان کا براہ راست عمران خان سے تعلق ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا کیس کون سی عدالت میں بھیجنا ہے، عمران خان نے نوجوانوں کے ذہنوں میں نفرت پھیلائی، انٹیلی جنس ایجنسیز کا کام منصوبہ بندی پر نظر رکھنا ہے، عمران خان کے دائیں، بائیں لوگوں کی گفتگو ہوئی، پلاننگ کے مطابق فیک ریپ کو اصل دکھایا جائے گا۔

رانا ثنا نے کہا کہ  الزام لا اینڈ فورس ایجنسیز پر لگایا جائے گا، ہم کوشش کر رہے ہیں ان بندوں کو پکڑ لیں، میں نے آڈیوز خود سنی ہیں، آڈیو لیک کرنے کے بجائے کوشش ہے ان لوگوں کو پکڑا جائے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر زیادتیوں کی افواہ سازی کر رہے ہیں، سو فیصد گارنٹی دیتا ہوں خواتین کے ساتھ کوئی ناروا سلوک نہیں ہو گا، تمام خواتین ہماری بہنیں، بیٹیاں ہیں، 2014 سے لے کر اب تک عمران خان نے نفرت کی سیاست کی، عمران خان نے ٹانگ پر جعلی پلستر چڑھایا ہوا تھا، جب رینجرز نے پکڑا تو چلنا شروع کر دیا، اس نے لوگوں کو کہا یہ چور، ڈاکو ہیں، چھین کر آزادی لینی ہے۔