سراج الحق کی رجب طیب ایردودان کو ترکی کا صدر منتخب ہونے پرمبارکباد

416

 لاہور:جماعت اسلامی پاکستان رجب طیب ایردودان کو ترکی کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتی ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ رجب طیب ایردوان دنیا میں اسلام کی توانا آواز ہیں،صدارتی انتخاب میں ان کی فتح عالم اسلام کےلیے خوشگوار ہوا کا جھونکا ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ مظلوم مسلمانوں بالخصوص کشمیریوں کو اس سے تقویت ملے گی، ‏صدر ایردوان نے ہر عالمی فورم پرہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا، اہل کشمیر کی پشتیبانی کی۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی قوم نے صدر ترکی کے جذبے کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا ہے، پاکستان اور ترکی کے برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔