کوئٹہ :بلوچستان ہائیکورٹ نے چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف سنگین غداری کیس میں حکومت کی استدعا منظور کرلی۔
بلوچستان ہائی کورٹ میں عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی کیلئے دائر آئینی درخواست کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس بلوچستان نعیم اختر افغان اور جسٹس محمد عامر رانا پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے سماعت کی۔
درخواست گزار کی جانب سے امان اللہ کنرانی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل حافظ روف عطا اور محمد نسیم کاسی ڈپٹی اٹارنی جنرل نے وفاق کی نمائندگی کرتے ہوئے عدالت سے جواب داخل کرانے کے لئے مہلت کی استدعا کی۔
عدالت نے اٹارنی جنرل کی جانب سے جواب داخل کرنے میں مہلت کی استدعا منظور کرلی۔ بعدازاں بلوچستان ہائیکورٹ نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل عمران خان کے خلاف سنگین غداری کی درخواست پر سماعت 7 جون تک ملتوی کردی۔