چیف سیکرٹری کو دھمکی، رانا ثناء اللہ پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

249
movement

 گوجرانوالہ:کی انسداد دہشتگردی عدالت نے چیف سیکرٹری کو دھمکانے کے کیس میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

تھانہ انڈسٹریل ایریا گجرات میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف انسداد دہشت گردی کے تحت درج مقدمے پر سماعت ہوئی، رانا ثناء اللہ کے وکیل عبدالماجد عدالت میں پیش ہوئے، وزیر داخلہ کے خلاف ادروں کو دھمکانے اور چیف سیکرٹری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج ہوا تھا۔

وکلاء کی جانب سے رانا ثناء اللہ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی گئی، عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 28 جون تک ملتوی کر دی اور کہا 28 جون کو وفاقی وزیر داخلہ پر فرد جرم عائد کی جائیگی۔

اس سے قبل گجرات پولیس نے مقدمے کو خارج کر کے اخراج رپورٹ عدالت میں جمع کرائی تھی، عدالت نے پولیس کی رپورٹ کو خارج کرتے ہوئے ملزم کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔