لاہور:کشمیر ی حریت رہنما یا سین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہاہے کہ ہندوستان کی ریاست کشمیر یوں کے خون کی جتنی پیاسی ہے اتنا تو ڈریکو لا بھی نہیں ،جمو ںو کشمیر میں بھی یکطرف کارروائیاں ہو رہی ہے پچاس لاکھ کے قریب بھارتیوں کو زبردستی کشمیر کا شہری بنایا گیا ، کشمیر کی آزادی کیلئے سب کو ملک کر ایک منظم مہم چلانی ہو گی۔
مشعال ملک نے کہا کہ یاسین ملک کو پھانسی گھاٹ پر چڑ ھا کر کشمیر کی آزادی کو روک نہیں سکتے اگر یاسین ملک کوکچھ ہواتو جمو ں کشمیر میں خونی انقلاب آئے گا اور انکو فیئر ٹرائل کا موقع دیا جا ئے ۔
انہوں نے کہا کہ اگست 2019کے بعد جو کچھ ہوا وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے لیکن کشمیر کی آزادی کے معاملے میں پر تمام بین الاقوامی انسانی حقوق کے اداروں کوکردار ادا کرنا ہوگا۔