لاہور: امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ ملک و قوم کواسلامی نظریاتی یوم تکبیر کی اشد ضرورت ہے۔
ایٹمی طاقت ہونے کے باوجود ملک مختلف بحرانوں اور عوام معاشی بدحالی کاشکار ہے۔نااہل حکمرانوں اور سیاستدانوں نے ملک و قوم کو آئینی، سیاسی، معاشی اور سماجی بحران سے دوچار کردیا ہے۔
اٹیمی اسلامی ریاست پاکستان کا بچہ بچہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کامقروض جبکہ حکمرانوں کے بچے بیرون ممالک جائیدوں کے مالک ہے۔
ملک میں کاروبار زندگی تباہ، عوام معاشی بد حال اور حکمرانوں طبقہ اقتدار کی حوس میں ایک دوسرے کے دستہ گربیاں ہیں۔ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کے درمیان اقتدار کی جنگ کا خمیازہ بچاری عوام مہنگائی بے روزگاری اور مختلف بحرانوں کی صورت میں بھگت رہی ہے۔
ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے پی پی 152 میں تربیتی پروگرام میں انسانی حقوق کا چارٹر کے عنوان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نیمزید کہا کہ صرف جماعت اسلامی ہی ملک کو موجودہ مسائل کی دلدل سے نکال سکتی ہے۔
جماعت اسلامی کے کارکن گھر گھر دستک مہم کے ذریعے کرپشن فری اسلامی فلاحی پاکستان کا پیغام عام کریں، عوام کو بتائیں کہ ملک پر مسلط حکمران اشرافیہ آئندہ 100 برس بھی اقتدار میں رہی تو ان کے مسائل حل نہیں ہوں گے