اداروں سے درخواست ہے 9مئی کی غیرجانبدارتحقیقات کرائی جائیں، شیخ رشید

437
Imran Khan

راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اداروں سے درخواست ہے کہ9مئی کی غیرجانبدارتحقیقات کرائی جائیں جو بھی ملوث ہے اسے سخت سزادی جائے لیکن کس کے کہنے پرپولیس خواب خرگوش سوئی رہی یہ سب سے اہم ترین سوالیہ نشان ہے اس کی بھی تحقیقات ہو، کوئی بھی محب وطن پاکستانی اپنی فوج کے خلاف نہیں ہوسکتالیکن پی ڈی ایم کے چوروں کیساتھ بھی کھڑانہیں ہوسکتا۔

ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے اتوارکے روزٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ جن کاجینا مرنا پاکستان میں ہے ان کو ای سی ایل میں ڈالا جا رہاہے جن سزایافتہ مفرورمجرموں کی جائیدادیں اولادپاکستان سے باہرہیں ان کوسفارتی پاسپورٹ جاری کیا گیا ہے، جب اقتدارسے باہرہوتے ہیں توپرائیویٹ جہازوں سے بھاگتے ہیں انکوای سی ایل میں ڈالناچاہیے،13جماعتوں کے لیڈرنیلامی میں اورعوام پریشانی میں ہیں۔ 

https://twitter.com/ShkhRasheed/status/1662677284577325062?s=20

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعت کوئی شوگرفیکٹری نہیں ہوتی عوام کے دلوں میں ہوتی ہے آج جو(ن) لیگ فصل بورہی ہے کل اسے کاٹے گی، قصورکابریانی جلسہ لال حویلی کاکچھ نہیں بگاڑسکتا،یوم تکبیرکے ایٹمی دھماکوں پرراجہ ظفر الحق، گوہرایوب اورخودشیخ رشیدکوکریڈیٹ دیتاہوں باقی ساری کابینہ نواز شریف سمیت دھماکوں کی مخالف تھی۔

https://twitter.com/ShkhRasheed/status/1662677287974707202?s=20