صحافیوں کی فلاح وبہبود کیلئے بھرپورتعاون کریں گے، وزیراعظم 

231
welfare

لاہور: وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ صحافت اور صحافیوں کی فلاح وبہبود کی کوششوں میں حکومت بھر پورتعاون کرے گی۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نےکونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز سی پی این ای کے نومنتخب صدر ارشاد عارف ،سینئر نائب صدر انور ساجدی  اور اعجازالحق کو سیکریٹری جنرل منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد کا پیغام دیتے ہوئے تمام نومنتخب عہدیداروں کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سی پی این ای اہل قلم اور صحافت کے ممتاز ناموں کا ایک خوبصورت گلدستہ ہے ،آپ کا انتخاب سی پی این ای میں شامل آپ کے ساتھیوں کے آپ پر اعتماد کا مظہر ہے،سی پی این ای کی صحافت اور صحافیوں کی فلاح و بہبود اور بہتری کے لئے کوششوں میں حکومت بھرپور تعاون فراہم کرے گی۔

اس موقع پروزیر اعظم نے نومنتخب عہدیداروں کے لئے دعا  کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں میں سرخرو ہوں اور اپنی کمیونٹی کے اعتماد پر پورا اتریں۔