عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کیلیے 7 رکنی کمیٹی بنادی

306
protests

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کے لیے 7 رکنی کمیٹی بنادی۔

میڈیا ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر مذاکراتی کمیٹی کے قیام کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔کمیٹی میں پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، اسد قیصر، حلیم عادل شیخ، عون عباسی، مراد سعید اور حماد اظہر شامل ہیں۔

تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی حکومتی کمیٹی کے ارکان کے ساتھ مذاکرات کر کے آئندہ الیکشن کے سلسلے میں لائحہ عمل طے کرے گی۔قبل ازیں عمران خان نے کئی رہنماؤں کے پارٹی سے علیحدگی کے اعلان کے بعد پی ٹی آئی کے خالی ہونے والے عہدوں پر بھرتیاں شروع کرتے ہوئے عمر ایوب خان کو پی ٹی آئی کا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق عمر ایوب خان بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی پارٹی کی ذمے داریاں نبھائیں گے۔ واضح رہے کہ اسد عمر کے استعفے کے بعد سیکریٹری جنرل کا عہدہ خالی ہوگیا تھا۔