حافظ نعیم الرحمٰن کی چینی قونصل جنرل کی ملاقات

623

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے چینی قونصل جنرل سے ملاقات کی ہے۔

چینی قونصل جنرل یانگ یونڈونگ سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں شخصیات کی ملاقات کا مقصد باہمی دلچسپی کے منصوبوں میں تعاون کی فضا کو قائم کرنا تھا۔

حافظ نعیم الرحمٰن اور چینی قونصل جنرل کے مابین ملاقات میں سی پیک، کراچی کی ترقی اور اقتصادی تعاون کے موضوعات پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر حافظ نعیم الرحمٰن نے مقبوضہ کشمیر میں جی ٹوئنٹی سربراہ اجلاس میں عدم شرکت پر چین کا شکریہ ادا کیا۔