اگر کراچی پر توجہ دی گئی تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں، بلاول بھٹو

489
protection

کراچی :وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ اگر کراچی پر توجہ دی گئی تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں پڑے گی، پانی کی کمی کراچی کے شہریوں کا دیرینہ مسئلہ ہے۔

گورنر ہائوس میں واٹر سپلائی اسکیم کے فور کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پاکستان کا کوہ نور ہے،اس کی تعمیر و ترقی سے ملک ترقی کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے مسائل وزیر اعظم شہبازشریف ہی حل کریں گے۔ ہم قومی اسمبلی میں وزیر اعظم کو سپورٹ کرتے ہیں۔ کراچی کو شہباز اسپیڈ کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کے فور کا منصوبہ بروقت مکمل ہوگا، کراچی اپنے حق کیلیے جدوجہد کرتا آرہا ہے۔ میں خود بھی ٹینکر سے پانی خرید تا ہوں۔ سیلاب سے سندھ اور بلوچستان کو بڑا نقصان ہوا، سلاب متاثرہ بچوں کی تعلیم شدید متاثر ہوئی ۔ پیلپز پارٹی نے بہت سی مشکلات کا سامنا کیا ہے۔

واضح رہے کہ تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی موجود تھے۔