راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ قوم میں مایوسی چھائی ہوئی ہے، موسم بہار آکر رہے گا،جیسے تیسے بھی الیکشن ہوئے ہو کر رہیں گے۔
ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے ٹوئٹر پرجاری اپنے بیان میں کیا۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان کی کرنسی سری لنکا گھانااورافغانستان سے بھی نیچے چلی گئی، قوم کومایوسی کے کنوئیں سے نکالاجائے اورامید کی شمع روشن کی جائے ،تمام قیادت کی عمر70سال سے زیادہ ہے اورجیلوں میں جانیوالے کی عمر20سال ہے بیماری کے بہانے ملک سے بھاگتے ہیں اوربیماری کے بہانے ہی تین تین بارپارٹی چھوڑتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ سارے میثاق جمہوریت کی پیداوارمیثاق آمریت کی گودمیں بیٹھے ہیں سرکاری چھتری تلے جوبھی پارٹی بنی ہے یاعنقریب بنے گی وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتی، گروتھ صفرہے ،ڈیفالٹ ڈار کادروازہ کھٹکھٹارہاہے، غربت مہنگائی بیرروزگاری اور کاروباری تباہی سے معاشی سیاسی اقتصادی صف ماتم بچھی ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ میں 50 سال سے اکیلی سیٹ پر پاکستان کی سیاست میں دربان حسین ہوں حق اور سچ کے ساتھ کھڑا ہوں ناامیدی کفر ہے ہارتا وہ ہے جو ہار مانتا ہے، عدلیہ نے فیصلوں میں دیر کی تو وقت کسی کا انتظار نہیں کرتا ہر طرف مایوسی چھائی ہوئی ہے موسم بہار آکر رہے گا جیسے تیسے بھی الیکشن ہوئے ہو کر رہیں گے۔