پی ٹی آئی رہنما ملیکہ بخاری نے بھی پارٹی چھوڑ دی

326

اسلام آباد: پی ٹی آئی کی رہنما ملیکہ بخاری نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے تمام عہدے چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملکہ بخاری نے کہا کہ میں 9 مئی کے غیر آئینی واقعات کی مذمت کرتی ہوں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ میں تحریک انصاف کے عہدوں سے استعفا دیتی ہوں اور پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بطور وکیل نظام انصاف کی بہتری کے لیے کام جاری رکھوں گی۔ 9 مئی کے واقعات کی شفاف تحقیقات ہونی چاہییں۔  مجھ پر پارٹی چھوڑنے کے لیے کوئی دباؤ نہیں ہے۔ فوجی تنصیبات پر حملے کرنے والوں کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیے۔