بہاولپور،پی ٹی آئی کے مزید 2 اراکین کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

325
۔36 منتخب چیئرمینز نے بلدیاتی عہدوں کا حلف اٹھا لیا، پی ٹی آئی

 بہاولپورمیں سابق ایم پی اے احسان الحق چوہدری اور ڈاکٹر افضل نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

 ڈاکٹرافضل اورچوہدری احسان الحق کا کہنا تھاکہ آج پاکستان تحریک انصاف کا ٹکٹ واپس کرتے ہیں،تشدد کی سیاست کی مزمت کرتے ہیں۔جناح ہاوس، میٹرو، پولیس وین، فوجی تنصیبات کو جلایا۔دنیا بھرمیں پر تشدد احتجاج نہیں ہوتے۔پاک فوج اور پاکستان ہے توہم ہیں۔شہدا پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

 اراکین نے پی ٹی آئی کے ساتھ ساتھ پرویز الہی سے بھی علیحدگی کا اعلان کردیا۔آئندہ کا لائحہ عمل مشاورت سے طے کرینگے۔ دونوں اراکین سمبلی 2018 انتخابات میں ق لیگ کے ٹکٹ سے منتخب ہوئے تھے۔دونوں ممبران چوہدری پرویز الہی کے ہمراہ ق لیگ چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے۔