9 مئی کے المناک واقعات کومحض احتجاج کے طور پر نہیں دیکھتا،وزیراعظم

322
ایران اورسعودی عرب کے درمیان تاریخی معاہدہ علاقائی استحکام کو تقویت دے گا،شہباز شریف

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ یوم تکریم شہداء پاکستان شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت اور ان کے خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں شہباز شریف  نے کہا کہ پوری قوم یوم تکریم شہداء پاکستان انتہائی عقیدت سے منا رہی ہے،یہ دن شہداء ، غازیوں کو خراج عقیدت اور ان کے خاندانوں سے غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار ہے، میں 9 مئی کے پر تشدد اور المناک واقعات کو محض ایک احتجاج کے طور پر نہیں دیکھتا۔

وزیراعظم نے کہا کہ جن لوگوں نے ان پر تشدد واقعات کی منصوبہ بندی کی وہ بہت ہی خطرناک تھے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں شہدائے پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت 25 مئی کویوم تکریم شہدائے پاکستان منانے کا اعلان کیا گیا۔