یوم تکریم شہدائے پاکستان،اسلام آباد پولیس نے نغمہ جاری کر دیا

477

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے 25مئی یوم تکریم شہدائے پاکستان کی مناسبت سے نغمہ جاری کر دیا۔

وفاقی پولیس کی جانب سے جاری کردہ نغمے کا عنوان ہے جاگتے رہے ہیں ہم۔ اس نغمے میں اسلام آباد پولیس کی جانب سے غازیوں اور دوران ملازمت زخمی ہونے والے افسران اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

https://twitter.com/ICT_Police/status/1660900729282781189?s=20

اسلام آباد پولیس کی جانب سے گزشتہ روز 25 مئی یوم تکریم شہدائے پاکستان کی مناسبت سے شہدا ء کے خاندانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شہدا کے خاندانوں کے جذبات کی عکاس مختصر فلم شہید کی بیٹی جاری کیا۔