بلوچستان؛ سراج الحق کے قافلے پر خودکش حملے کیخلاف جمعہ کو یوم احتجاج منانے کا اعلان

428
citizen

کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ جماعت اسلامی جمعہ 26 مئی کو ژوب میں سراج الحق کے قافلے پر خودکش حملے کے خلاف یوم احتجاج منائے گی۔ امرائے اضلاع برادر تنظیمیں یوم احتجاج کو کامیاب بنانے کے لیے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرزپر بھر پور احتجاج کریں۔

اپنے ایک بیان میں مولانا عبدالحق ہاشمی کا کہنا تھا کہ سراج الحق کے قافلے پر حملے کی تحقیقات کی جائے اب تک حکومت، انتظامیہ اور ایجنسیاں خاموش کیوں ہیں ۔مولانا ہدایت الرحمان بلوچ،  بلوچستان کا ہیرو ہے۔ انشاء اللہ عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد جار ی رکھیں گے۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر فورم پر جدوجہد جاری رکھے گی۔

مولانا عبدالحق ہاشمی نے مزید کہا کہ سراج الحق پر حملہ ،سیکورٹی فراہم نہ کرنے کے حوالے سے تحقیقات سے باخبر رکھا جائے۔ سراج الحق غیر متنازع،قومی ،انقلابی لیڈرہیں۔ سراج الحق عوام کی امنگوں کے ترجمان اور ہزاوروں یتیموں کی کفالت ،لاکھوں عوام کو ریلیف دے رہے ہیں۔ سراج الحق پر حملہ اسلام ،پاکستان کے دشمن کر رہے ہیں ۔سراج الحق پر حملے کی تحقیقات کی جائے کون سی قوتیں ملوث اور حکمرانوں نے سیکورٹی کیوں فراہم نہیں کی۔

مولانا ہدایت الرحمان بلوچ رہا ہوگئے ہیں انشاء اللہ اب دوبارہ عوامی حقوق کی جدوجہد شروع کریں گے۔ بلوچستان کے مظلوم پریشان حال عوام کوجماعت اسلامی حقوق دے سکتی ہے، حکمران سیاسی جماعتیں اور مقتدر قوتیں مخلص ہوں توعوام کے حقوق کا دفاع کیا جاسکتاہے ۔عوام کے حقوق کا دفاع دیانت دار دین دارعوام سے مخلص قیادت کر سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت لٹیروں ،دعوام دشمنوں کا راستہ روکنے کے لیے مخلصانہ جدوجہد کریں۔ آئی ایم ایف، ورلڈ بینک عوام وپاکستان دشمن ادارے ہیں، اس لیے ان سے جتنی جلدی ہوسکے جان چھڑائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ اور سابقہ حکومتوں نے مل کر ملک کو آئی ایم ایف اور عالمی طاقتوں کا غلام بنایا، ان کی پالیسیوں میں یکسانیت ہے،یہ کسی ایک شعبے میں بھی بہتری نہیں لا سکتے۔ ان کی مفادات کی سیاست سے ملک بدترین بحران کا شکار ہوا۔