آئی ایم ایف سے معاہدے کیلیے کام مکمل، ڈیفالٹ کا کوئی خطرہ نہیں، اسحاق ڈار

623
default

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ایگریمنٹ کے لیے ہماری ٹیم نے کام مکمل کرلیا ہے، ڈیفالٹ کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہماری یہ مخلصانہ کوشش ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ دوسرا پروگرام بھی مکمل کیا جائے، قومی معیشت کی نمو اوراسے دوبارہ دنیا کی 24 ویں بڑی معیشت بنانے کاکام ہم نے شروع کردیاہے، یہ ایک بڑا چیلنج ہے مگرہم اس میں سرخروہوں گے۔

بدھ کوایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ پرتجاویز اورسفارشات پرمنعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک مشکل دورسے گزررہاہے مگر انشا اللہ بزنس کمیونٹی اوردیگرشراکت داروں کے تعاون سے ہم 2013کی طرح باہرنکل آئیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2013 میں بھی پاکستان کی کلی معیشت کی صورتحال خراب تھی اورماہرین پاکستان کے ڈیفالٹ کی باتیں کررہے تھے مگراس وقت بھی ہم نے بزنس کمیونٹی کے تعاون سے اقدامات کئے جس کے نتیجہ میں پاکستان کی معیشت 2017 میں دنیا کی 24 ویں بڑی معیشت بن گئی تھی اور چند برسوں میں پاکستان کی گروپ 20 میں شامل ہونے کی باتیں ہورہی تھیں مگر بدقسمتی سے گزشتہ چاربرسوں میں دنیا کی 24 ویں بڑی معیشت کو47 ویں نمبرپرپہنچا دیاگیا۔

وزیرخزانہ کا کہنا تھاکہ قومی معیشت کی نمو اوراسے دوبارہ دنیا کی 24 ویں بڑی معیشت بنانے کاکام ہم نے شروع کردیاہے، یہ ایک بڑا چیلنج ہے مگرہم اس میں سرخروہوں گے۔وزیرخزانہ کاکہنا تھا کہ اس وقت سب سے بڑا مسئلہ بیرونی فنانسنگ کا ہے اوراس کی وجہ سے بزنس کمیونٹی کو ایل سیز جیسے مسائل کا سامنا ہے مگر انشا اللہ اس مسئلہ کا مل کرحل نکالیں گے۔ح