فواد چودھری نے بھی عمران خان سے راہیں جدا کرلیں، پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

290

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے عمران خان سے راہیں جدا کرتے ہوئے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چودھری  نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کچھ عرصہ سیاست سے بریک لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے ساتھ یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کے عہدے سے استعفا دے دیا ہے۔

 

سابق وفاقی وزیر، پی ٹی آئی کے سینئر رہنما  اور چیئرمین تحریک انصاف کے قریب ترین ساتھیوں میں سے ایک فواد چودھری نے اپنی ٹوئٹ میں مزید کہا کہ تحریک انصاف اور عمران خان سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔