راولپنڈی: دہرے قتل کے مجرم کو 2 مرتبہ سزائے موت

1926
intervention

راولپنڈی : تھانہ آر اے بازار کے علاقے میں دہرے قتل کیس کا فیصلہ ہوگیا، جس میں عدالت نے مجرم کو 2 مرتبہ سزائے موت سنادی۔

میڈیا ذرائع کے مطابق مجرم ظہیر شریف کو دہرے قتل کیس میں 2 مرتبہ سزائے موت دینے کا حکم دیا گیا ہے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق مجموعی طور پر مجرم کو 14 لاکھ روپے ہرجانہ بھی ادا کرنا ہوگا ۔

مجرم نے رشتہ نہ دینے پر خاتون صائمہ اور محمد حسین کو فائرنگ سے قتل کر دیا تھا۔ تھانہ آر اے بازار پولیس کے مطابق مجرم نے 19 جنوری 2007 کو قتل کیا اور مفرور ہوگیا تھا۔

دہرے قتل کیس کا فیصلہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجا فیصل رشید نے سنایا۔