لاہور:پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ جی 20کے نام پر بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں کھیل مکمل ناکام ہو گیا۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ مصر، سعودی عرب، چین، ترکیہ اور انڈونیشیا کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کو جی 20کے اجلاس میں مکمل ناکامی ہوئی ہے، کسی بھی ملک کے اہم ذمہ دار نے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔
حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ مصر، سعودی عرب، چین، ترکیہ اور انڈونیشیا نے شرکت نہ کر کے واضح پیغام دیا ہے۔
چیئرمین پاکستان علما کونسل کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر متنازع علاقہ ہے، وہاں اس طرح کا اجلاس عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔