آرمی چیف جنرل عاصم منیر سےآذربائیجان کے نائب وزیر دفاع کی ملاقات

583
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے آذری نائب وزیر دفاع کی ملاقات

راولپنڈی: پاکستان اور آذربائیجان نے فوجی اور پیشہ ورانہ امور میں باہمی تعاون کو بڑھانے پر زور دیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق جمہوریہ آذربائیجان کے نائب وزیر دفاع ، آذربائیجان کی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف کرنل جنرل کریم ولیئیف نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی اور سیکیورٹی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔بیان کے مطابق ملاقات کے دوران فوجی اور پیشہ ورانہ امور میں باہمی تعاون کو بڑھانے پر زور دیا گیا۔۔