اسلام آباد: ہائیکورٹ نے شیریں مزاری کیس میں آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر کو توہین عدالت کا فریق بنانے کی درخواست منظور کرتے ہوئے نوٹس جاری کر دیا۔
منگل کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے شیریں مزاری کیس میں آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کا فریق بنانے کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت سے استدعا کی گئی کہ آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کیس میں فریق بنایا جائے۔عدالت نے شیریں مزاری کیس میں آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کا فریق بنانے کی درخواست منظور کرلی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر کو توہین عدالت کیس میں نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 25 مئی تک ملتوی کر دی۔