عمران خان کے بیانیہ کو سپورٹ نہیں کرتے، پرویز الہی

613

لاہور: ق لیگ چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے والے چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ مونس اور  میں عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم عمران خان کے بیانیہ کو بھی سپورٹ کرتے ہیں، فوج ہمارا اپنا ادارہ ہے، غلط فہمیاں علیحدہ چیز ہے، ہمیشہ کوشش رہی کہ فوج اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات اچھے ہوں۔

چوہدری پرویز الہی نے کہاکہ میں وجاہت کے خلاف نہیں انھوں نے اپنے حالات کو دیکھ کر فیصلہ کیا،  گھر والوں کو بھی یہی سمجھا رہا ہوں کہ وجاہت کے فیصلے پر رنج کی ضرورت نہیں۔

پرویز  الہی نے مزید کہا کہ جوڈیشری اور چیف جسٹس کے ساتھ احترام اچھا ہونا چاہیے،آرمی چیف آرمی چیف ہوتا ہے اور چیف جسٹس چیف جسٹس ہوتا ہے، ہمیں اس میں کوئی دو رائے نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان نے ہم سے جو وعدہ کیے  پورے کیے، اب ہمارا فرض ہے کہ ہم مشکل وقت میں عمران خان کا ساتھ دیں۔