جی سی سی ممالک کے تعاون سے خلیج کے پانیوں کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے، ایران

597

تہران:ایران نے کہا ہے کہ وہ خلیج تعاون کونسل (جی سی سی)کے رکن ہمسایہ ممالک کے تعاون سے تزویراتی خلیجی پانیوں کو محفوظ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

غیر ملکی میڈیارپورٹس کے مطابق ایک تقریب سے خطاسب میں ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے کہا کہ ایران اور خلیج کے جنوب میں واقع ممالک خلیج، آبنائے ہرمز اور بحیرہ عمان کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے تعاون کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ایرانی جنرل باقری کے اس بیان سے ایک روز قبل ہی امریکی نیول فورسز کی مرکزی کمان، پانچویں بحری بیڑے اور کمبائنڈ میری ٹائم فورس کے کمانڈر وائس ایڈمرل بریڈ کوپراپنے فرانسیسی اور برطانوی ہم منصبوں کے ساتھ گائیڈڈ میزائل سے لیس تباہ کن جہاز یو ایس ایس پال ہیملٹن پر آبنائے ہرمز سے گذرے تھے۔