سراج الحق پر خود کش حملہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ

885
سراج الحق پر خود کش حملہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ

سیالکوٹ: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق پر بلوچستان میں خود کش حملہ کے خلاف چوک علامہ اقبال میں جماعت اسلامی کے کارکنوں نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا کر احتجاجی مظاہرہ کے دوران نعرے بازی کی۔

سابق رکن صوبائی اسمبلی ارشد محمود بگو ایڈووکیٹ اور راہنماں و کارکنوں نے دہشت گردوں کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے سخت ترین سزا کا مطالبہ کیا۔

احتجاجی مظاہرہ سے روڈ پر ٹریفک جام ہوگئی اور سیکورٹی کیلئے تھانہ کوتوالی پولیس موقعہ پر موجود رہی، احتجاجی مظاہرہ کے دوران مظاہرین نے سینہ کوبی بھی کی اور خطرناک ملزمان کی گرفتاریوں کا مطالبہ کیا ۔