سراج الحق پر حملے کے ماسٹر مائینڈ کوسخت سے سخت سزادی جائے

577
سراج الحق پر حملے کے ماسٹر مائینڈ کوسخت سے سخت سزادی جائے یونس سوہن ایڈوکیٹ

کراچی:جماعت اسلامی منارٹی ونگ کراچی کے صدر یونس سوہن ایڈوکیٹ ، جنرل سکریٹری پرویز برکت ، نائب صدر سموئیل نذیر نے اپنے ایک بیان میں امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کے قافلے پر ژوپ میں قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حملے کے ماسٹر مائینڈ سمیت تمام شر پسند عناصر کو پکڑ کر سخت سے سخت سزاد ی جائے تاکہ پھر سے ایسے واقعات رونما نہ ہوں۔

منارٹی ونگ کے رہنماؤں کے مطابق سراج الحق کے قاتلانہ حملے میں محفوظ رہنے کے حوالے سے کراچی کے بیشتر گرجاگھروں میں تقاریب منعقد ہوئیں جس میں امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی صحت و سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔

منارٹی ونگ کے رہنماؤں نے مزیدکہاکہ بزدلانہ کاروائیوں سے حوصلے پست نہیں کیے جاسکتے، جماعت اسلامی نے ہمیشہ سے سخت سے سخت حالات میں بھی شر پسند عناصر کا سامنا کیااور ڈٹے رہے ۔جس کے باعث پورے ملک میں جماعت اسلامی کا کام آگے بڑھ رہا ہے ۔