لاہور:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق پر بلوچستان میں خودکش حملے کے ذمہ دار عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
سراج الحق سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہم سب کو دہشت گردی کی برائی کے خاتمے کیلئے مل کر کام کرنا ہو گا۔
شہباز شریف نے خودکش حملے سے متاثرہ خاندانوں سے بھی تعزیت کا اظہار کیا، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سراج الحق سے ٹیلی فون پر کیاا الحمدللہ آپ خود کش حملے میں محفوظ رہے۔