اسلام آ باد: تحریک انصاف کی رہنما شیری مزاری کی بیٹی ایمان مزاری عمران خان کے رویے سے نالاں ہیں۔
ایمان مزاری کا کہنا تھا کہ افسوس ہوا عمران خان نے ان کی والدہ کی گرفتاری کے پانچ چھ دن بعد جاکر کوئی بیان دیا اور ان کا نام لیا۔
ایمان مزاری کا کہنا تھا کہ اس وقت خان صاحب کو صرف اپنی اور اپنی بیوی کی پڑی ہوئی ہے۔ خیال رہے کہ 17مئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر شیریں مزاری کو رہا کردیا گیا تھا تاہم پنجاب پولیس نے انہیں دوبارہ گرفتار کرلیا۔