نیب میں 190 ملین پاونڈ کیس: عمران خان کا جواب مسترد

309
ultimatum

راولپنڈی: قومی احتساب بیورو (نیب ) نے 190 ملین پاونڈ برطانوی کرائم ایجنسی تحقیقات کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا جواب مسترد کر دیا۔

انکوائری رپورٹ میں نیب کی جاب سے کہا گیا ہے کہ عمران خان کا جواب جھوٹ اور بے بنیاد ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی جان بوجھ کر نیب تحقیقات سے فرار اختیار کر رہے ہیں۔ عمران خان کا دوبارہ انکوائری رپورٹ کا مطالبہ اور پیش نہ ہونا تحقیقات میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش ہے۔

قومی احتساب بیورو نے عمران خان سے اثاثوں کی تفصیلات بھی طلب کر لیں اور کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نیب تفتیش میں شامل نہ ہوئے تو سنگین نتائج ہوں گے۔

عمران خان کو 23 مئی کو نیب دفتر میں کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔  نیب کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم عمران خان کو شامل تفتیش کرے گی۔نیب انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آبادہائیکورٹ نے عمران خان کو تحقیقات میں پیش ہونے کا حکم دیا لیکن وہ پھر بھی پیش نہ ہوئے۔