امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے پر خودکش حملے کا مقدمہ درج

408
registered

ژوب: بلوچستان کے ضلع ژوب میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کے قافلے پر خود کش حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق مقدمہ انسداد دہشت گردی، اقدام قتل اور ایکسپلوسیو ایکٹ کے تحت درج کیا گیا۔ واقعے کی تحقیقات سی ٹی ڈی کر رہی ہے، خود کش حملہ آور کے ڈی این اے کے نمونے حاصل کر لئے گئے ہیں، خودکش حملہ آور کی شناخت کیلئے نادرا سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امیر جماعت اسلامی پاکستان کے قافلے پر خود کش حملہ ہوا تھا، جس میں سراج الحق معجزانہ طور پر محفوظ رہے جبکہ 6 کارکن زخمی ہوئے تھے۔