کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کرنے کیلئے آئی سی سی کی کوششوں میں تیزی

691
Olympics

دبئی: کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کرنے کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کوششیں تیز کردیں۔

آئی سی سی کے مطابق آئی او سی کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کر کے انڈین مارکیٹ سے بڑی کمائی کرسکتی ہے۔اس حوالے سے آئی سی سی کا موقف ہے کہ آئی او سی بھارت سے میڈیا رائٹس کی مد میں 130سے 260ملین ڈالر کما سکتا ہے۔پیرس 2024ء اولمپکس کے لیے آئی اوسی کی انڈین مارکیٹ کے لیے میڈیا رائٹس 31ملین ڈالر تک محدود رہے۔

آئی سی سی کے چیئرمین گریگ بارکلے نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں کرکٹ کے 1ارب سے زیادہ فینز ہیں، 90فیصد شائقین چاہتے ہیں کہ کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کیا جائے۔لاس اینجلس کے سابق میئر اور بھارت میں امریکی سفیر ایرک گارسیٹی نے کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔امریکی سفیر ایرک گارسیٹی کا کہنا تھا کہ امریکہ کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کرنے کا خواہشمند ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کرنے کے لیے آئی سی سی جے شاہ کی سربراہی میں کمیٹی بنا چکا ہے۔آئی سی سی کی تجویز ہے کہ اولمپکس میں مرد و خواتین کی 6،6کرکٹ ٹیمیں ٹی ٹونٹی فارمیٹ پر کھیلیں۔رپورٹس کے مطابق کرکٹ کو شامل کرنے کا حتمی فیصلہ ممبئی میں آئی او سی کی اکتوبر میں ہونے والی میٹنگ میں کیا جائے گا۔