اسلام آباد :وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی فسطائیت اور ملک دشمنی کا بندوبست کیا جارہا ہے ، بندوبست ہورہا ہے، آئندہ سیاسی غبارے میں کوئی ملک دشمنی نہ کرے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ بندوبست ہورہا ہے کہ آئندہ شہداء اور غازیوں کی یادگاروں کی بے حرمتی نہ ہو ، تم نے لوگوں کی بیٹیوں کے گھروں میں حملے کروائے تم نے لوگوں کی بیٹیوں کو والدین کے سامنے گرفتار کیا ۔
مریم اورنگزیب نے کا کہنا تھا کہ لوگوں کی بہنوں کو گھسیٹا لیکن پھر بھی تمہاری طرح ملک پر حملہ آور نہیں ہوئے ، سیاست کا لبادہ اوڑھ کر تم ملک اور عوام کو سزادی ۔