اسلام آباد ہائیکورٹ میں آئی جی کی آمد پر جج کے” گڈ ٹو سی یو“ مکالمے پر قہقہے

577

 اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بھی چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمرعطا بندیال کے نقش قدم پرچلتے ہوئے اپنی عدالت میں پیش ہونے والے اعلیٰ افسران کو گڈ ٹو سی یوکے الفاظ سے مخاطب کرنے لگے ۔

چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطابندیال کی جانب سے گڈ ٹو سی یوکے الفاظ کی وضاحت کے بعد معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گیا۔ بدھ کے روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔

 اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود فواد چودھری کی گرفتاری کی کوشش پر آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان کو طلب کیا گیا تھا۔

دوران سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے آئی اسلام آباد پولیس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گڈ ٹو سی یو ۔جج کے آئی جی سے مکالمہ پر کمرہ عدالت میں موجود تمام افراد کے قہقہے۔

اسلام آباد پولیس کے سربراہ کی عدالت میں پیشی پر ابتدائی ریمارکس سے ہی ماحول خوشگوار ہو گیا۔واضح رہے کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ نے عمران خان کی پیشی پر گڈ ٹو سی یو کہا تو انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا ۔

 چیف جسٹس پاکستان نے گزشتہ روز عمران خان کو کہے گئے جملے کی وضاحت بھی کی تھی۔